6 جنوری، 2016، 12:12 PM

جرمنی میں 1000 عربوں کی عورتوں سے چھیڑ چھاڑ کرنے کے جرم میں تلاش جاری

جرمنی میں 1000 عربوں کی عورتوں سے چھیڑ چھاڑ کرنے کے جرم میں تلاش جاری

جرمنی میں قانون نافذ کرنے والے ادار وں نے 1000 عربوں کی تلاش شروع کر دی ہے جن پر خواتین کو ہراساں کرنے اور چوری ڈکیتی سمیت دیگر اسٹریٹ کرائمز میں ملوث ہونے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ جرمنی میں قانون نافذ کرنے والے ادار وں نے 1000 عربوں کی تلاش شروع کر دی ہے جن پر خواتین کو ہراساں کرنے اور چوری ڈکیتی سمیت دیگر اسٹریٹ کرائمز میں ملوث ہونے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق جن مشتبہ افراد کی تلاش جاری ہے ان میں بیشتر عرب اور افریقی نڑاد شہری ہیں جو جرمنی میں خواتین کو ہراساں کرنے اور چوری ڈاکیتی جیسے جرائم میں ملوث ہیں۔ اطلاعات کے مطابق جرمن پولیس کا کہنا ہے کہ نئے سال کے آغاز سے ایک روز قبل جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب ملک کے مغربی شہر کولونیا کے ایک ریلوے اسٹیشن سمیت کئی مقامات پر خواتین کو ہراساں کیا گیا۔ اس کے علاوہ کئی مقامات پر چوری اور ڈکیتی کی وارداتیں بھی ہوئی ہیں جن میں عرب لوگ شامل ہیں۔

News ID 1860866

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha